منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

”عمران خان کو اسی اسمبلی سے وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں“

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے ایک ووٹ بہادر آباد سے مفت لے آؤں گا، ایک ووٹ کا مسئلہ ہے، بیس کروڑ کا ریٹ ہے، جان پر کھیل جاؤں گا، عمران خان کہیں تو آج ہی بہادر آباد چلا جاؤں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک ووٹ وہ بغیر پیسوں کے دے دیں گے، عمران خان چاہتا ہے کہ پنجاب اسمبلی بھی گھر جائے، صوبے اور وفاق میں الیکشن ہوں، پنڈی کے حالات بھی الیکشن کے حق میں ہیں۔

انہون نے کہا کہ عمران خان تم سب کو گھر بھیجے گا لیکن خود نہیں جائے گا، قوم عمران خان کو ایک انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، کل ایک مجرم پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، عمران خان کال دینے جا رہا ہے، ملتان والو! اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہو؟ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتا تھا اسمبلی تحلیل کرو اور ایمرجنسی لگاؤ،

شہباز حکومت میں ہر چیز کے دو وزیر ہیں، ڈیزل کے 2 وزیر، خزانہ کے 2 وزیر، بجلی کے 2 وزیر ہیں، پنجاب میں گورنر راج نافذ کرو، پی ٹی آئی کو کوئی منافق قبول نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں