ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اعتماد کا ووٹ لیا تو عمران خان اسمبلی تحلیل کرنے میں انتظار نہیں کریں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ ہو جاتا ہے تو عمران خان اسمبلی تحلیل کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ آج لینے سے متعلق مجھے نہیں معلوم، فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مطمئن تھے ان کی باتوں سے محسوس ہو رہا تھا، انہوں نے کہا ریڈ لائن کراس کروں گا تو وہ ضرور کریں گے، کئی مرتبہ پاکستان کی سیاست میں ریڈ لائن آئی ہے پہلی مرتبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات میں شیرینی آئے گی دیر سویر ہو جاتی ہے، عمران خان جو کہیں گے پر ویز الٰہی ویسے ہی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں