ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو شیخ مجیب الرحمان کہتے ہیں، وہ اس ملک کے وزیر اعظم کیسے ہوسکتے ہیں، اگر شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دینا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، اداروں کوتباہ کرنےوالوں کیخلاف آرٹیکل6کےتحت مقدمہ درج کیا جائے، نوازشریف نےآج تک کلبھوشن کانام تک نہیں لیا۔

ایل این جی کیس کوسپریم کورٹ میں بےنقاب کرنےجارہےہیں‘ شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کا نام تک نہیں لیتے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس لگ گیا ہے، کیس میں جیت کی خوشی کی مٹھائی لودھراں لے کر آؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے سمجھتا تھا پی ٹی آئی کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے، جہانگیرترین نااہل ہوئے تو دکھ ہوا، لیکن اب ان کی جگہ علی ترین پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، صرف پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لےکر آئے گی۔

ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

یاد رہے گزشتہ دنوں اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرایک کروڑ 101 مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں، ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتا جہاں ناموس رسالت پر سمجھوتہ ہوتا ہو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں