جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نےصرف اپنےکیس ختم کروائےہیں، وقت آنےپرکیسزدوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل نہیں دے سکتے، حکومت نے خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 77وزراکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہےنہ مسائل حل کرسکتی ہے ، 3 بجے روات جاؤں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئندہ10روزقوم اورملک کےمقدرکافیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تباہ حال معیشت مزیدسنگین ہوسکتی ہے، ہرحکومت شوگرمل مالکان مافیاکےزیراثرہوتی ہے، زیاده شوگرملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں