پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا،  بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیشن پرمسافروں کومٹھائی کےساتھ رخصت کررہےہیں، کل عید پرٹکٹوں میں50 فیصد رعایت دی تھی ، ایساسسٹم بنائیں گےکہ اپنی آمدن سےریلوےکوبہترکریں، بغیرٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے ، ریلوےکا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے، پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں توفیول ایک روپے سستا ملےگا۔

24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے

شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے ، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، وہ لوگ تکلیف میں ہیں جنہوں نےمعیشت کوتباہ کیا۔

ان کا کہنا تھا ریلوے ٹھیک ہوئی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوگی ، کراچی سرکلرریلوےکا43کلومیٹرٹریک ہم کلیئرکریں گے، سندھ حکوت ہمیں ایک بلین روپے دے دے تو ہم کے سی آر چلادیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا ہم خود کہتے ہیں برملا کہتے ہے مہنگائی ہوئی ہے ، مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی ، لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں حل کرنے ہیں، ہم اپنا انعامی باونڈ جاری کریں گے۔

مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی

بھارت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کو انڈیاکے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں، پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑےہیں، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے، پی ٹی آئی سے درخوست ہےاپنےگندےکپڑےٹی وی پرنہ لائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں