،اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ساری عرب دنیا سے مل لیں این آراو نہیں ملے گا اور جو سیاستدان کہہ رہے ہیں این آراو ہورہا ہے ان کی عقل پرماتم کرنے کا دل چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے۔۔۔ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا، جو سیاستدان کہہ رہےہیں این آراوہورہاہےان کی عقل پرماتم کرنے کا دل چاہتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف ساری عرب دنیا سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا، نوازشریف کل سے بیٹھے ہوئے ہیں، سعودی بادشاہ نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دعویٰ کیا کہ میں سمجھتاہوں اسمبلیوں سے استعفوں کا وقت آگیا، اسمبلیوں سے استعفیٰ دیکر چوراہوں اورسڑکوں جوڈو کراٹے کرنے چاہئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرپٹ پرسنالٹی مکہ مدینہ بھی جاتی ہے توپیچھےسےآوازلگتی ہےچورہےچورہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے وعدہ کیا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس میری طرف سےلڑیں گے، اس لیے میری اے پی سی کامیاب ہوگئی ہے، باقیوں کا پتہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں : قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، فروری تک حکومت چلی جائے گی: شیخ رشید
یاد رہے دو روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا اعلامیہ جتنا مضبوط ہونا چاہیے تھا، اتنا مضبوط نہیں، اے پی سی میں کہا کہ پہلااستعفیٰ دینے کو تیار ہوں، چاہتا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ہم فوری باہر نکلیں۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا، قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، 10 سے 15 فروری تک تحریک شروع ہوجائے گی، یقین ہے فروری تک حکومت چلی جائے گی۔