بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

عمران خان اورآرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے آج کے دن کو پاک فوج اورکشمیریوں کےنام کیا وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پاکستان کا بچہ بچہ سرفروش ہونے کو تیار ہے، مودی نے جوکام کیا اس نے بڑی غلطی کردی اب کشمیر آزاد ہوگا۔

- Advertisement -

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں پر72 سال سے ہندوستان بربریت کررہا ہے، آج ہم نے کوئی کوتائی کی تو کشمیری ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ حل کیے بغیر پاکستان اوربھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد اورکشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں