جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس عوام کو کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ہے۔ عمران خان نے اب آخری کال دینی ہے اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی بار 13 پارٹیاں ایک طرف ہیں۔ یہ الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے کیونکہ حال یہ ہے کہ یہ جس چینل پر جاتے ہیں لوگ وہ چینل ہی بدل دیتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں چیف جسٹس کو رخصت پر بھیجیں گے۔ یہ لوگ جو زبان استعمال کر رہے ہیں میں تو سوچ بھی نہیں سکتا، پارلیمنٹ عدلیہ کا گھیراؤ کرنے جا رہی ہے۔ مسئلے کا حل مذاکرات سے نہیں سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ ملک سنگین ترین بحران میں ہے لیکن وزیراعظم برطانیہ میں تاج پوشی کیلیے چلے گئے ہیں یہ ہے حکومت جس کی آئی ایم ایف سے چھٹی، برمدآت میں کمی اور ٹیکس وصولی میں ناکامی کا سامنا ہے لیکن بادشاہ کی تاجپوشی کے لیے شہزادے کے پاس وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جو کچھ کر رہے ہیں وہ ملک کے سنگین مسئلے کا حل نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے حکومت کی ترجمانی کرنا نہیں۔ سب کچھ ان کے گلے پڑے گا، آئین وقانون جیتے گا اور الیکشن ہوکر رہیں گے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پرتلی ہوئی ہے، حکومت چیف جسٹس کورخصت پر بھیجنےکی باتیں کر رہی ہے، صدر سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار واپس لینے جا رہی ہے، ساری پارٹیاں عمران خان کو جیل میں ڈالنے یا اس کی جان لینے پر تُلی ہوئی ہیں۔ اس وقت قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی تو جمہوریت پر اندھیرے بادل چھا جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پر آگیا ہے۔ حکومتی جماعت کا رہنما شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں خُرد بُرد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں