بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

”پانچ پانچ سیٹوں والے وزارت اعلیٰ کیلیے بلیک میل کر رہے ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان لوگوں میں سے نہیں جو پانچ سیٹوں کے ساتھ بلیک میل کریں، میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، باقیوں کا پتا نہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کا بازار گرم رکھا ہے، اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کی ہوئی ہے، اپوزیشن جتنا مرضی پیسے لگائے، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی، یہ جتنی چاہیں مرضی پیسے لگائے عمران خان اپنا ٹائم پورا کریں گے، اپوزیشن کے ضمیر فروش ہے یہ مال بنانے کے لیے آ رہئ ہیں، میری دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ سیٹوں والے وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، انتہا کی بلیک میلنگ چل رہی ہے، میں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، باقیوں کی ذمہ داری نہیں، اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ تحمل اور بردباری سےکام لیں ایسا نہ ہو ایک کی جگہ دس سال انتظار کرنا پڑے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی دشمنی ہوتی ہے، عمران خان نے کہا کہ میں سڑکوں پر آگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، عمران خان واقعی زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے،بی اے پی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں