تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’حکومت کو اسرائیل و بھارت سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو اسرائیل و بھارت سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کیا ہے اور پی ڈی ایم حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیخ رشید نے اس حوالے متعدد ٹوئٹس کیے ہیں اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اسرائیل و بھارت سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا۔ عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدلیہ یا سڑکوں پرعوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہو گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار، عدلیہ پر دباؤ اور غریب کا آٹے کیلیے جان دینا خطرے کی علامت ہیں۔ ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ لوگوں کے پاس تدفین کے پیسے نہیں جب کہ ان کے ڈالرز کی قیمت دگنی ہو گئی۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ 3 ججز کیخلاف ریفرنس کا بیان رانا ثنا جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔ ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔ ان ججز نے تحریک انصٖاف کیخلاف بھی فیصلے دیے تھے، لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ من پسند فیصلے ججز سے لیے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں ختم ہو جائیں گی اور ملک میں جمہوریت انارکی کی جانب چلی جائے گی۔ حکمران 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ چینلز پر پابندیوں سے پورا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -