اشتہار

’عمران خان کو عوام میں پذیرائی، پی ڈی ایم کو رسوائی مل رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام میں عمران خان کے فیصلوں کو پذیرائی جب کہ پی ڈی ایم کو رسوائی مل رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک بار پھر پی ڈی ایم پر لفظی گولہ باری کی ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام نا اہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، لیکن منفی عزائم والے ناکام ہوں گے کیونکہ عوام میں عمران خان کے فیصلوں کو پذیرائی جب کہ پی ڈی ایم کو رسوائی مل رہی ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول جو فٹیف اجلاس سے بائیکاٹ کر گیا تھا اب کریڈٹ لے رہا ہے اور کہتا ہے کہ اس نے پاکستان کو فٹیف سے نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے یا جوڑنے کا نہیں۔

 

شیخ رشید نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جب عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں تو پھر وہ جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے۔ قانون میں خود کشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کر دی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔ تنخواہ دینے کے پیسے نہیں لیکن وزرا کی تعداد 77 ہے جن میں 22 بے محکمہ ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ ملک میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام، ممبرز کی منڈی لگی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں