اشتہار

’امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیر 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملکی سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوز، ویڈیوز اور سائفر غریب کا مسئلہ نہیں ہے، امید ہے کہ 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف جا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں