تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بلاول اور فضل الرحمٰن عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے احمد کہا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلا پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلا پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے، آج بلاول لاڑکانہ میں او فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مفتاح بہانہ ہے اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مہنگائی کی شرح 45 فیصد سے بڑھ گئی ہے، پٹرول بھی 20 روپے فی لیٹر بڑھنے والا ہے، غریب کی زندگی 5 ماہ میں تباہ وبرباد ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کے کیس ختم ہوں گے، اپنے سارے کیس ختم کرلیے ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔

Comments

- Advertisement -