عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری، نواز اور فضل الرحمٰن الیکشن نہیں روک سکتے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتی پالیسیوں پر اپنے تنقیدی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے،6 ماہ میں معیشت ٹھیک نہیں ہوئی، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔
انہوں نے کہا کہ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، ملک کی اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے، نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے مدد ملی۔
پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کےبعدسیاست بچاؤمہم پرہے6ماہ میں معیشت نہیں سدھری،برآمدات نہیں بڑھیں،مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سےنیچےچلے گئےاقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہرسےامدادآئی،نہ اندرسےمددملی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 17, 2022