تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’آپ ایک شخص کی سیاست اور پارٹی دفن کر رہے یا خمینی بنا رہے ہیں، فیصلہ وقت کرے گا‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج ایک شخص کی سیاست اور پارٹی کو دفن کیا جا رہا ہے یا خمینی بنا رہے ہیں یہ فیصلہ وقت کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد جو ملکی سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم ہیں ایک بار پھر موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کر رہی ہے اور شہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 13 پارٹیاں 9 مئی کے واقعے سے سیاست نکالنے کی ناکام کوشیش کر رہی ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ قوم حوصلہ ہار گئی تو سیاست سیاسی قبرستان بن جائے گا، آپ ایک شخص کی سیاست اور پارٹی دفن کر رہے یا خمینی بنا رہے ہیں یہ فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

 

 سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوار آج میثاق آمریت کی گود میں بیٹھے ہیں۔ سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عن قریب بنے گی وہ کامیاب نہیں ہوتی۔ گروتھ صفر اور ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکٹا رہا ہے۔ غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اور اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا، گھانا اور افغانستان سے بھی نیچے چلی گئی۔ اس وقت قوم کو مایوسی کے کنوئیں سے نکالا جائے اور امید کی شمع روشن کی جائے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ تمام قیادت کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے اور جیلوں میں جانے والے کی عمر20 سال ہے، بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے اور بیماری کے بہانے ہی 3،3 بار پارٹی چھوڑتے ہیں۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں نا امیدی کفر ہے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف مایوسی ہے عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت انتظار نہیں کرتا، موسم بہار آکر رہے گا اور جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہوکر رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -