بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف کی نہیں سنی گئی اور اسے ’’گرل‘‘ کیا گیا۔

شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صرف پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ ن لیگ اور پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، عمران خان بہانہ تھا اصل اپنے کیسز ختم کرانا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں پی پی پی وزرا کا جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے، نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے پیشرفت ہوئی، جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ شہباز شریف نے امریکا جانے سے قبل لندن کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے علاوہ وہاں مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: جنرل الیکشن مقررہ وقت پر ہی کرائے جائیں، لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک، نئے انتخابات کے انعقاد سمیت اہم ملکی معاملات کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے تھے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، آٹا، بجلی اور پٹرول انکی ضمانت ضبط اور سیاست ختم کردے گا، آقاؤں نے بھی غلاموں سے کام لے کر انہیں نکال دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر آئینی وزرا میں سے بھی 20 بے محکمہ وزیر ہیں، ان کے خلاف آج ہائیکورٹ میں رٹ دائر کروں گا، سپریم کورٹ سے نیب ترمیم کالعدم اور اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں