مظفر آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے آزادجموں وکشمیر میں عوامی ریلی کی قیادت کریں گے اور دھیرکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے، شیخ رشید باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، تتہ پانی اور ہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے ، شیخ رشیدکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےعوامی ریلی کی قیادت کریں گے اور کچھ دیربعددھیرکوٹ میں جلسےسےخطاب کریں گے۔
شیخ رشید کل مظفرآبادپہنچیں گے، جہاں جلسےسےخطاب اورریلی نکالیں گے، وہ باغ،کوٹلی،راولاکوٹ، تتہ پانی اورہجیرہ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند،اب صرف کشمیر ہےاور کشمیری ہیں،شیخ رشید
شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے، نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں، مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اس نے خود کو پھنسالیا ہے، مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سےتمام معاہدےختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔