اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور :  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت خیبر پختونخوا اور قبا ئلی اضلاع میں امن و امان پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت چیف سیکرٹری،محکمہ داخلہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں کے پی اور قبا ئلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال سے وزیر داخلہ شیخ رشید کو آگاہ کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال مزیدبہتربرقراررکھنے کیلئے تجاویز  بھی زیر غور لائی گئیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے صوبے کی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا صوبے نےامن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور صوبہ خیبر پختونخواکو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں