تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

شیخ رشید کا نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے یہ مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کی 90 دن کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے اور اس مدت کے مکمل ہونے کے بعد وہ آئینی طور پر مزید کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔

شیخ رشید نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 218(3) اور 220 کے تحت نگران حکومت کو کام کرنے سے روکے۔ اگر الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو مزید کام کرنے سے نہیں روکا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -