منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

” آصف زرداری ضمیر کا سوداگر ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اورمعاشی بحران خطرناک بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ موجود صورت حال میں سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے، اس کے بعد صوبے اور مرکز میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو ضمیر کا سوداگر قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگ ایسی سیاست سے نفرت کا اظہار کرچکے جہاں ارکان اسمبلی کی منڈی لگتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں ڈالر ڈھائی سو روپے کا ہوگیا تو دس کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا, ان کی جیت بھی انکی ہار ہے, یہ دو خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرکے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ‌ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں