پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے توہین مذہب کے مقدمے میں بری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عدالت نے توہین مذہب کے مقدمے میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد کیخلاف توہین مذہب کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد کو توہین مذہب کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔

شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نےکیس کی پیروی کی ، وکیل نے کہا کہ میرے موکلوں کا سعودی عرب میں پیش آئے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ موکلوں کوسیاسی مخالفت کی بنیاد پرراناثنا، شہباز شریف کے احکامات پرملوث کیا گیا، بیرون ملک واقعے کی ایف آئی آر پاکستان میں درج نہیں ہو سکتی۔

وکیل نے مزید کہا کہ توہین مذہب کی ایف آئی آر کوئی پرائیویٹ شخص درج نہیں کراسکتا ہے، توہین مذہب کامقدمہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت درج کراسکتی ہے۔

یاد رہے ن لیگ لائرز ونگ کے قاضی طارق نے شیخ رشید اور دیگر پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

شیخ رشید اوران کےبھتیجےشیخ راشد توہین مذہب کےمقدمے میں بری،فتح جنگ کی مقامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔وکیل نےمؤقف اپنایا دونوں کا سعودی عرب میں پیش آئے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔۔ انہیں سیاسی مخالفت کی بنیاد پر شہباز شریف اور راناثنا کے احکامات پر مقدمے میں شامل کیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں