پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے، سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئےبڑےمہمان خانے بنائے گئے ہیں۔

ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16سال پہلےایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نےایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 33780 مزدوروں کا ٹیکنیکل الاؤنس اپنی جیب سے بڑھا دیا ہے، ڈرائیورالاؤنس میں اضافہ کیا،مزدورخوش ہوگا تو ٹرین چلے گی، کوروناکی وجہ سے5ماہ ٹرین آپریشن بند رہا، ریلوےمیں کرپشن پرزیروٹالیرنس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جارہا ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میراایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کی ترقی نہ چاہنےوالے ہرچور ڈاکواورلٹیرےسےلڑرہےہیں، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی اولاد کے لئے 10روپے تک نہیں بھیجے، االلہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں