تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ ، عوام کیلیے اہم خبر آگئی

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر  فوج اوررینجرز تعینات کرنے سمیت موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے ایک ہی بیانیہ ہے ، افغانستان سے ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا ہے ، چار ہزار لوگ طورخم سے واپس گئے ہیں ، ہم افغانستان میں امن واستحکام چاہتےہیں کیونکہ افغانستان کے امن کا براہ راست پاکستان سے تعلق ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30اکتوبر تک 2 پاسپورٹ اور2 شناختی کارڈاور ویزے کی مدت ختم ہونے والوں چھوٹ دے رہے ہیں ، ایسے لوگ کسی ایک پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کو رکھ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر میں فوج اوررینجرز تعینات کرنے سمیت موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بلاگر بلال کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجہ مسلک تھی یوٹیوبریا وی لاگر ہونا نہیں۔

اسلام آباد میں مدرسے سے متعلق مسئلے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک مدرسے کا مسئلہ چل رہا ہے ، انتظامیہ کا مدارس سے رابطہ رہتا ہے تاکہ افہام و تفہیم سے معاملات حل ہوں ،ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کے حالات نارمل رہیں، پاکستان ساری دنیا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے ، اسلام آباد میں511 مدارس ہیں ہرمعاملہ بات چیت سے حل کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کاالزام اپوزیشن ودیگرلوگ دے رہے ہیں، شیشے کے محل میں بیٹھ کر شیخ رشید یا وزارت داخلہ پر پتھر نہ ماریں، نیوزی لینڈٹیم کو کابینہ نے پہلی بار آرمی کی سیکیورٹی فراہم کی، نیوزی لینڈمیں اتنی فورس نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کو سیکیورٹی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے جانے کا قوم کو دکھ ہے ، مایوسی کفر ہے ایک دن ساری ٹیمیں یہاں آکر کھیلیں گی، فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔

بھارت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے باعت بربادی ہوئی کوئی کرکٹ میچ وہاں نہیں ہورہا، بھارت کے پاس 2ہی خبریں ہیں ایک شیخ رشید اور دوسرا طالبان ، میں فوج کا ہوں فوج میری ہے ، میرے سیاچن جانے پر فوجی جوانوں نےخوشی کااظہار کیا اورنعرے لگائے۔

بارڈر سیکیورٹی سے متعلق وفاقی وزیر نے بتایا کہ بارڈرز مکمل طورپر محفوظ ہیں اور سیکیورٹی زبردست ہے ، پاکستان کے بارڈر محفوظ اورپرامن ہیں، ہم آزاد ملک ہیں جے ایف تھنڈر 17 کی ڈیل اچھی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس نہ کوئی مہاجر کیمپ ہے اور نہ ہم نےکوئی مہاجر کیمپ بنایا سب پروپیگنڈا ہے ، یہ افغانی بھی جب چاہیں گےانہیں بھی واپس بھیجنےکی بات کی جائے گی، پاکستان خطے میں اہم کردار اداکررہاہے ، ہم پاکستان کی سلامتی ،ترقی کیلئے صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد کہاجاتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،وزیراعظم کا فیصلہ ہے ای وی ایم کواسمبلی سے منظور کرایاجائے گا، یہ 52جلسے کررہےہیں الیکشن کی تیاری کررہےہیں اچھی بات ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتاہوں ای وی ایم پر حکومت کیساتھ بیٹھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انڈر19کی ٹیم ہے، اپوزیشن نیوزی لینڈٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے، اپوزیشن الیکشن تیاری کررہی ہےوہ ای وی ایم پرحکومت سے بات کرے ، پاکستان کوانٹرنیشنل میڈیاکےذریعےنقصان پہنچانےکی کوشش ہورہی ہے، دشمن پاکستان کو ہائبرڈ وار کے ذریعے نقصان پہنچاناچاہتاہے۔

Comments

- Advertisement -