راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے پینتالیس دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ جس نے بھی بنایا انتہائی بے وقوف تھے، آج عمران خان ہیرواورباقی سب زیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کےجال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں،ملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9روپےیونٹ مزیدبجلی مہنگی ہوگی، ،سولرایجنسی کی کمیشن کےپیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کاہے، دنیاکامہنگا ترین ملک پاکستان ہے
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔
حکومتIMFکے جال میں پھنس چکی ہے۔400ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے۔9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی۔سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شھباز شریف خاندان کا ہے۔دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔انڈیا سے تجارت،اسرائیل سے دوستی،ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2022
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 31 فیصد مہنگائی،15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا، وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے، لوٹ مار کا بازار گرم ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے۔
31 فیصد مہنگائی،15فیصد شرح سودبڑھ گئی ہےاب سرمایہ کاری کون کرے گا۔وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔منی لانڈرزحکمران بن گئے۔لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہےہیں۔20نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2022