راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آئندہ 5 دن انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا اور یہاں نفسانفسی کاعالم ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانچ دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کئیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چھبیس نومبرکو راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کاتاریخی استقبال کرےگا اور تیس نومبرتک فیصلہ ہوجائے گا۔
ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہےاور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں،PDM بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے،کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 22, 2022