جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم تجاویز زیرغور آئیں گی، اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم تجاویز زیرغور آئیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کنٹینرزفری رہے گا ،اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا ، ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرسیکیورٹی کے انچارج ہوں گے ، انتظامیہ پی ڈی ایم سےاحتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی جبکہ پی ڈی ایم کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر ائی جائے گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈرامہ رچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر آرہی ہے پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں، پی پی اور ن لیگ والے کل اپنی پارٹی کی تفصیلات جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں