اشتہار

عمران خان کے پاس زرداری کیخلاف شواہد موجود ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس آصف علی زرداری کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ ریشد نے کہا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری پر الزامات لگائے ہیں، میری آج عمران خان سے بات ہوئی ان کے پاس سابق صدر کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری عمران خان کو ہٹانا یا نااہل کروانا چاہتا ہے، عمران خان نے مجھے بتایا کہ ’زرداری میری جان کا دشمن ہے اور میری جان کسی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے لینے کی کوشش ہے۔ وہ مجھ پر دہشتگردی سے حملہ چاہتا ہے۔‘

- Advertisement -

کچھ روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سپاری دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے قتل کا پلان اے اور بی ناکام ہونے کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے جس کا سرغنہ زرداری ہے۔‘

متعلقہ: قیامت آگئی جو زرداری نے مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’زرداری نے سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے جو چار لوگ مجھے قتل کرانا چاہتے تھے ان کے ساتھ زرداری بھی شامل ہیں۔ قوم کو یہ سب کچھ اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ مجھے کچھ ہو جائے تو ان لوگوں کو انجوائے کرنے نہ دینا۔‘

شیخ رشید نے پروگرام میں مزید کہا کہ دہشتگردی کا سہارا لے کر یہ لوگ الیکشن نہیں کروانا چاہتے، آئندہ 10 سے 15 دن بہت اہم ہیں لیکن مجھے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ 13 پارٹیوں میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی جرات نہیں، آئندہ چند دنوں میں سیاسی تلخیاں مزید بڑھیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں