تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

قیامت آگئی جو زرداری نے مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام لگانے کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر ردعمل دے دیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قیامت آگئی ہے جو آصف علی زرداری نے مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، میں تو شکر ادا کر رہا ہوں کہ یہ کیس عدالت میں جائے گا۔

سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدالت میں سب سے پہلے آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ کی کوئی عزت ہے جو خراب ہوئی ہے؟ دکھایا جائے گا کہ پوری دنیا میں آپ کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہا جاتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سندھ کے لوگوں سے پوچھیں وہاں آپ نے کیا ظلم کا نظام رکھا ہوا ہے۔ لوگوں کو بتائیں نا آپ نے ماضی میں کیا ظلم کیا ہے اور کیسی دہشت پھیلائی ہے۔‘

متعلقہ: وزیر اعظم کا آصف زرداری پر سنگین الزام لگانے پر عمران خان کو جواب

انہوں نے کہا کہ میں نے بتا دیا تھا کہ دینی انتہا پسند کے ذریعے مجھے قتل کروایا جائے گا، مجھے پتا چل گیا تھا اور اسی لیے میں نے بتا دیا تھا کہ دینی انتہا پسند کے ذریعے قتل کی سازش ہے۔

پس منظر:

کچھ روز قبل عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سپاری دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے قتل کا پلان اے اور بی ناکام ہونے کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے جس کا سرغنہ زرداری ہے۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’زرداری نے سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے جو چار لوگ مجھے قتل کرانا چاہتے تھے ان کے ساتھ زرداری بھی شامل ہیں۔ قوم کو یہ سب کچھ اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ مجھے کچھ ہو جائے تو ان لوگوں کو انجوائے کرنے نہ دینا۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے مذکورہ بیان پر سخت ردعمل دیا تھا۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں سابق وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -