تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم کا آصف زرداری پر سنگین الزام لگانے پر عمران خان کو جواب

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام عائد کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان جاری کیا کہ آصف علی زرداری پر عمران خان کے بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ الزام سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کے لیے سازشی تھیوری کا نمونہ ہے، ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ قوم جانتی ہے کہ اقتدار کی خاطر عمران خان نے معاشرے کی تقسیم کا سہارا لیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سپاری دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا ’میرے قتل کا پلان اے اور بی ناکام ہونے کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے جس کا سرغنہ زرداری ہے۔‘

عمران خان نے کہا ’زرداری نے سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے جو چار لوگ مجھے قتل کرانا چاہتے تھے ان کے ساتھ زرداری بھی شامل ہیں۔ قوم کو یہ سب کچھ اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ مجھے کچھ ہو جائے تو ان لوگوں کو انجوائے کرنے نہ دینا۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے مذکورہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -