منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے بھی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا اگر ایسا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہافوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان فوج کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔
.
بلاول بھٹو کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول کوایک وزیرمارشل لاکی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے حالیہ معاشی صورتحال سے متعلق کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے، ریزرو آدھے رہ گئے، ڈالر 200 روپےکاہونےجا رہاہے،ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے، ایک ہی حل ہے،عبوری حکومت بنائی جائےاورالیکشن کرائےجائیں۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آنا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں