تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اپوزیشن کس سے مذاکرات کی خواہشمند ہے؟ شیخ رشید نے بتادیا

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عمران خان سے ڈائیلاگ نہیں کرناچا ہتےتو بتائیں کس سے مذاکرات چاہتے ہیں؟ یہ لوگ جن سےمذاکرات کی خواہش رکھتےہیں وہ تو نواز شریف کے بیانیےکے مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سے جنوری میں لانگ مارچ کرنے کے بیان پر کہا کہ شوق سے اسلام آباد تشریف لائیں جنوری میں سردی استقبال کریگی، اس وقت پی ڈی ایم بند گڑھے میں جارہی ہے، حالات چاہے جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم بینفشری نہیں ہوگی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہےہیں، یہ میڈیا میں صرف ٹکرز بنانےکی کوششیں کررہےہیں، سیاست کی بھوک ان کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی، باالآخر ایسا وقت آئےگا کہ لوگ سیاست سےتنگ آجائیں گے،”ہاتھ آسمان پریا پاؤں زمین پر” ان کے استعفیٰ دینےسے اسمبلی کو نقصان نہیں پہنچتا، میرا ان سے سوال ہے کہ کیا آپ ایک شخص کیلئےملکی سیاست داؤپر لگاناچاہتےہیں؟

وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میں تیرہ دسمبر کے بعد عمران خان کیلئےخوشخبری کےدن دیکھ رہاہوں، تیرہ سے سولہ دسمبر تک عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہونگی، سینیٹ الیکشن کےبعد عمران خان نےاور مضبوط ہوجاناہے، عمران خان کہتا ہے کہ کسی کرپٹ ، بے ایمان کیساتھ ہاتھ نہیں ملاؤں گا، حکومت چھوڑدونگا، این آر او نہیں دونگا، سیاست میں مذاکرات کے دروازے کوئی بھی بند نہیں کیا کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:  31 دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری حالات کی نوعیت سے واقف ہے، آصف زرداری چھٹابحری بیڑہ ہے وہ حالات کی نوعیت سےواقف ہے اور حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ دے کر کہاں جائےگی، اس وقت پیپلزپارٹی اپنی تاش چھاتی سےلگا کرکھیل رہی ہے، بینظیرکو افسوس رہاک ہ اس نے1985کےالیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا۔ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ یہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے ڈریں اس وقت سےجب اصلی مقدمات شروع ہونگے۔

بھارتی اشتعال انگیزی پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدوں کوچھیڑاتو پاکستان کی عظیم فوج ایساسبق سکھائےگی کہ تاریخ یاد رکھےگی۔

Comments

- Advertisement -