اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دکھ ہےبانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مستقبل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مستقبل سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا تو پھر بتا سکتا ہوں، ابھی میں اڈیالہ نہیں گیا کیونکہ پی ٹی آئی کی نئی ٹیم سے کوئی تعلق ہی نہیں، میں اڈیالہ جاکرنئی مصیبت کو جنم نہیں دینا چاہتا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے بتایا کہ میں کھڑا رہا اور 40 دن کیا اگر 40 سال بھی کھڑارہنا پڑتا تو رہ جاتا، آپ حیران ہوں گے میرے خلاف جتنی بھی شہادتیں ہیں وہ پی ٹی آئی کی ہیں لیکن میرا ضمیر مطمئن اور دل کو سکون ہے، کھڑارہا اور لوگ مجھےعزت دے رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی حد تک میرا سافٹ کارنر تھا، ہے اور رہے گا لیکن میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری صحت خراب ہوگئی تھی ورنہ چلہ لمبا ہوجاتا ، چاہتا تو اسی گاڑی میں واپس آجاتا جس میں گیا تھا لیکن میں نے کوئی تحریردی نہ ویڈیوبنوائی۔

عون چوہدری کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریرمیں بشریٰ بی بی سے متعلق عون چوہدری کی باتیں غیراخلاقی تھیں، انسان کوسچ کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ایسی بات کیسےکرتا جو دیکھی ہی نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں کوئی قلفی والا اور ریڑھی والا پکڑکر پولیس نے گنتی پوری کی اصل لوگ تو باہر ہیں، زلفی بخاری سمیت کئی لوگ ہیں جو پہلے ہی ملک سے بھاگ گئے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں