راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔
.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے، لوگ گھریلو سامان بیچ رہےہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں، مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کی مارےعوام کوسڑکوں پرنکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی ۔ابھی تکIMFکا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 29, 2022
یاد رہے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح تیس فیصد بڑھ چکی ہے اس کے باوجود شہباز حکومت نے سپر ٹیکس کی شکل میں صنعتوں پر دس فیصد جبکہ کم وبیش چالیس ہزار دوکانوں پر فکسڈ ٹیکس کا نفاذ کردیا جو کہ سراسر ظلم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پندرہ دن سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف فیصلہ نہیں کر رہا، موجودہ دور میں کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہوگیا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔