راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائےگی، آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائیگی-
آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 17, 2021
مختلف شخصیات کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید کو فون کرکے بڑے بھائی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد لال حویلی تعزیت کیلئے پہنچ گئی ہے ، بھتیجے ارشد کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شیخ رشیدلال حویلی میں بیٹھیں گے۔