اشتہار

شیخ رشید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 3 روز سے بند!

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تین روز سے ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے بند ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ جو ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معلوم نہیں میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ 3 روز سے ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے بند ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں تین روز کے لیے عمرے پر سعودی عرب آیا ہوا ہوں۔ آج پاکستان واپس آؤں گا اور دیکھوں گا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں کام نہیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کا شمار پاکستان کے ان سینیئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو رہتے ہیں اور سیاسی بیانات اور رائے کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں