تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

امام کعبہ نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ حملے کو جارحانہ اور دہشت گردانہ عمل قرار دے دیا

مکہ مکرمہ : امام کعبہ اور صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیے گئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے کو جارحانہ اور دہشت گردانہ عمل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس نے دہشت گرد حوثی جماعت کی طرف سے اس مجرمانہ دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے، جس نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں سعودی باشندے اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سفر کرتے ہیں، اللہ کا فضل ہے کہ اس حادثہ میں چندافراد ہی زخمی ہوئے ہیں۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ باغی وخارجی جماعت کی طرف سے یہ دہشت گردانہ حملہ تھا ، جس کے انجام دینے کا اس نے اعتراف بھی کرلیا ہے اور برملا سوشل میڈیا پر اس دہشت گردانہ عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور شہری املاک اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا صریح اعتراف اور اس کی مکمل ذمہ داری کا بھی اعلان ہے، جبکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق سب خصوصی تحفظ کے مستحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ دہشت گردانہ عمل اگر کسی چیز پر دلالت کرتا ہے تو وہ ان کے اخلاق کے بگاڑ، ان کی بدنیتوں اور ان کی جارحیتوں پر دلالت کرتا ہے۔

امام کعبہ نے کہا شہریوں اور پر امن لوگوں کو نشانہ بناکر اپنےگھناؤنے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے، جس میں تمام بین الاقوامی اقدار وقوانین اور عالمی اخلاقیات کی پامالی ہے۔

صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی نے فرمایا یہ جارحانہ ، دہشت گردانہ گھناؤنا عمل ممکن ہی نہیں کہ کسی دین دار یا عقيده کا دفاع کرنے والے کی جانب سے سرزد ہو، اسے نہ شریعت تسلیم کرسکتی ہے, نہ عرف وعادت اور نہ اقدار، یہ تو بس زمین میں فساد پھیلانا، مجرمانہ دہشت گردی اور گھناؤنا جرم ہے.

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا تھا یہ احمقانہ دہشت گردانہ جرائم شہروں، بندوں اور مسلمانوں کے قبلہ کو ہر اس شخص سے محفوظ رکھنے پرہماری فوجوں کی ثابت قدمی، عزم اور عزیمت کو مزید بڑھائیں گے، جسے اس کا نفس اکساتاہےکہ وہ مملکت حزم وعزم مملکت سعودی عرب کی طرف تباہی کاہاتھ بڑھائے۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

یاد رہے گذشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ابھاء میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پرراکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے جس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا وہ روزانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر استعمال کرتے ہیں،حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے ائیرپورٹ پر آپریشن معطل رہا تاہم کچھ دیرے بعد ملکی و غیرملکی پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔

Comments

- Advertisement -