جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔

15 مارچ 2025 کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ہر طرف اندھیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے ہوں گے، شیخ رشید

عمرے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا۔

سابق وفاقی وزیر نے 2025 سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبر ایک اور مردے دو ہیں، جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

حکمران جماعتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی سننے والا نہیں، جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کروا سکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟

انہوں نے بڑوں سے اپیل کی تھی کہ غریبوں کو چھوڑ دیں وہ دعا دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں