پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شیخوپورہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کر کے زمین میں گاڑھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک بے رحم باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر کے زمین میں گاڑھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں فلک شیر نامی ایک شخص نے اپنی 18 سالہ بیٹی ذکیہ کو قتل کر کے زمین میں گاڑھ دیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقتولہ ذکیہ کی لاش 3 ماہ بعد برآمد ہوئی، محلہ حسینیہ کے فلک شیر نے اعتراف جُرم کر لیا، جس کے مطابق بہن اور بہنوئی بھی شریک جُرم نکلے۔

فلک شیر نے بتایا کہ اس نے ذکیہ کو اس کی بہن کے سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران رشتے کے تنازع پر چھریوں کے وار کر کے مارا، اور پھر لاش گھر کے کمرے میں گڑھا کھود کر دفنا دی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محلہ داروں اور عزیزوں نے بات سُنی تو فوراً پولیس کو اطلاع کر دی، قاتل نے لاش کی نشان دہی کی تو گڑھے سے اس کی بیٹی کی لاش کی باقیات نکال لی گئیں، تھانہ مانانوالہ پولیس نے ملزم فلک شیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں