ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف زمینوں پر قبضے کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا۔

[bs-quote quote=”ڈیرے کی اراضی کے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”جاوید لطیف”][/bs-quote]

- Advertisement -

ایف آئی آر کے مطابق میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کی جلعسازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور محمد رشید ملوث ہیں، محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے اراضی میاں برادران کو بیچ دی۔

میاں جاوید لطیف اور ان کے بھائیوں نے فیصل آباد روڈ پر اس اراضی پر ڈیرہ تعمیر کرلیا، اراضی کے اصل مالک محمد اسلم نے اس فراڈ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو اپیل کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے اپیل خارج کرتے ہوئے ساڑھے 37 مرلے اراضی کے انتقال کو درست قرار دیا تھا۔

سول کورٹ نے 26 اکتوبر 2018 کو ساڑھے 37 مرلے اراضی کے انتقال کو جعلی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیرے کی اراضی کے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں