بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں چلی گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں وکیل کے تشدد کا شکار فائزہ گھر پر تالہ لگا کر کہیں چلی گئیں، کرپٹ نظام سے پریشان لیڈی کانسٹیبل نے گزشتہ روز نوکری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ گھر پر تالہ لگا کر کسی کو اطلاع کیے بغیر کہیں چلی گئیں۔ پنجاب پولیس بھی ان کے اچانک غائب ہونے سے لاعلم ہے۔

کانسٹیبل فائزہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ طاقتور نظام کا سامنا نہیں کرسکتی، انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے استعفیٰ دے رہی ہوں، کانسٹیبل فائزہ، عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہیں، شہباز گل

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ وکیل کی ضمانت ہوئی ہے، حکومت قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتی ہے، بگڑا نظام صحیح کرنے میں وقت لگے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں چار جگہ ملزم کا نام تھا صرف ایک جگہ غلطی تھی، ایف آئی آر میں چھوٹی سی غلطی کو درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا اور واقعے کو عدالت میں لایا گیا، حکومت جو کرسکتی تھی وہ کیا ضمانت کا فیصلہ عدالت نے دیا۔.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں