جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مہندی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے ‘تکے’ تیار کرنے میں تاخیر، گولیاں چل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : مہندی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے تکے تیار کرنے میں تاخیر پر گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں کیٹرنگ کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں مہندی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے تکے تیار کرنے میں تاخیر پر اہلخانہ نے فائرنگ کردی۔

مسلح افرادکی فائرنگ سے کیٹرنگ کامالک سلیم ناصرجاں بحق ہوگیا، مہمانوں کو تکہ فراہمی میں تاخیر پر فائرنگ کاواقعہ میانہ ٹھٹھہ میں پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے تاہم بھکھی پولیس نےلاش تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ملزمان ضیغم عباس، خرم عباس، عباس ورک، فیصل ورک سمیت 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا ہے۔

مدعی مقدمے نے پولیس کو بتایا کہ شرقپور روڈ پر باربی کیو کی دکان ہے، ضیغم عباس نامی شخص نے نواں کھوہ گاؤں میں شادی کی تقریب میں باربی کیو بنوانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔

مدعی کے مطابق آرڈر ملنے پر مقررہ تاریخ پر منگل کی شب شادی کے مہمانوں کے لیے باربی کیو بنانے گئے اور تمام مہمانوں کو باربی کیو پیش کر دیا، جب ہم سامان سمیٹ کر واپسی کی تیاری کر رہے تھے، تو اس دوران کچھ مہمان تاخیر سے آئے۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ جس پر ضیغم عباس نامی شخص نے نئے مہمانوں کے لیے فریش باربی کیو بنانے کا کہا ، جس پر ہم دوبارہ اباربی کیو بنانے کی تیاری کرنے لگے، تاہم اس دوران ضیغم عباس سخت غصہ ہوگیا، اور الزام لگایا کہ ہم باربی کیو بنانے میں تاخیر کر رہے ہیں، اس دوران اس نے ہم پر فائرنگ کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں