اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

شیخوپورہ کے ڈاکٹر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں نوکری چھوڑںے والے ڈاکٹر کو ساڑھے تین سال تک تنخواہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ڈاکٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، بیرون ملک مقیم ڈاکٹر کے اکاؤنٹ میں ساڑھے تین سال تک تنخواہ جمع ہوتی رہی، ڈاکٹر حمزہ صدیقی وطن واپس پہنچے اور اکاؤنٹ چیک کیا تو 35 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ موجود تھی، ڈاکٹر حمزہ نے تنخواہ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال شیخوپورہ کے نوکری چھوڑنے والے ڈاکٹر حمزہ صدیقی کی تنخواہ ساڑھے تین سال تک ان کے اکاؤںٹ میں آتی رہی۔

اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈاکٹر حمزہ صدیقی ساڑھے تین سال بعد وطن واپس آئے اور انہوں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا، اس عرصے کے دوران ان کے اکاؤنٹ میں 35 لاکھ روپے سے زائد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانفسر ہوئی۔

ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے اس صورت حال پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ سے رابطہ کیا اور رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ محب وطن پاکستانی ہیں، رقم فورا واپس کرنا چاہتے ہیں، ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے ایم ایس کو اطلاع کرنے کے بعد 35 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس قومی خزانے میں جمع بھی کرادی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں