شیخوپورہ : پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزمان نے اہل خانہ سے دو کوروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے ایک ماہ قبل اغواء کی گئی5سالہ بچی بازیاب کرلی۔
اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میاں کالونی سے ایک ماہ قبل گلی میں کھیلتی بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بعد ازاں اغواء کاروں نے بچی کے اہل خانہ کو مختلف جگہوں سے واٹس ایپ کال کرکے2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاہنہ سے بچی کو بازیاب کروا کر اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں 5سالہ بچی کو والدین کے حوالے کیا۔