اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے خول کینین حکام کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا : سینئر صحافی ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے خول کینین حکام کے حوالے کر دیے گئے۔

تفصیلات سینئر صحافی اور اینکر پرسن اقرار الحسن ارشد شریف کی شہادت پر تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے کینیا میں موجود ہے۔

ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے خول کینین حکام کے حوالے کر دیے، خول کینیا کے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کو دیے گئے۔

تینوں گولیاں کینیا کی وزارت دفاع کے ماتحت اسلحہ بنانے والی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ ہیں، یہ آرڈیننس فیکٹری کینیا کی فوج اور پیراملٹری فورسز کو اسلحہ فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے اے آر وائی نیوز کی ٹیم اور معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کینیا کے مضافاتی علاقے مگاڈی پہنچے جہاں معروف صحافی ارشد شریف کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔

اقرار الحسن نے ارشد شریف کی جائے شہادت کا جائزہ لیا جس کے بعد کچھ ایسی باتیں سامنے آئیں جو مقامی پولیس کی دی گئی معلومات سے بالکل مختلف تھیں۔

اقرار الحسن کے مطابق نہ تو کرائم سین کو محفوظ کیا گیا اور نہ ہی وہاں سے خاطر خواہ شواہد اکھٹے کیے گئے، مذکورہ مقام سے 18 دن بعد اقرار الحسن کو گولیوں کے 3 خول ملے جو مختلف ہتھیاروں کے معلوم ہوتے ہیں۔

ارشد شریف کی گاڑی کے دونوں طرف گولیوں کے نشانات موجود ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کو دو طرف سے اور بہت قریب سے نشانہ بنایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں