ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شہد کی مکھیوں نے حملہ کر کے بکریاں چرانے والے ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں پیش آیا۔ جہاں محمد سلیم نامی ضعیف العمر شخص بکریاں چرا رہا تھا۔

اسی دوران قریبی لگے چھتوں سے شہد کی مکھیوں نے اچانک اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بوڑھا چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔

اس کی چیخ وپکار سن کر قریبی علاقے سے لوگ وہاں پہنچے اور چرواہے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں ہی چل بسا۔

واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں اس سے قبل بھی کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں کئی لوگ شہد کی مکھیوں کے کاٹے سے ہلاک ہوئے وہیں سعودی عرب میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو شہد کی مکھیوں کے کاٹنے کے بعد جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی۔

دوسری جانب حال ہی میں ایک دلچسپ خبر یہ بھی سامنے آئی کہ روس سے تین سال سے جاری جنگ میں اسلحہ اور گولہ بارود ختم ہونے کے بعد یوکرینی فوج شہد کی مکھیوں کے ذریعہ روسی فوج سے لڑنے لگی۔

ویڈیو: یوکرینی فوج روس سے گولا بارود کے بجائے ’’شہد کی مکھیوں‘‘ کے ذریعہ لڑنے لگی!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں