اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

’اپنا نام بتاؤ، رئیس شیر زمان‘: شیر کے دوسرے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کے دوسرے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اور سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے دیگر اداکاروں میں عتیقہ اوڈھو، یوسف بشیر قریشی شامل ہیں۔

دوسرے ٹیزر میں دانش تیمور کو شیر کی طرح دھاڑتے دکھایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: شیر: ’انجام کا سوچ کر نہ بڑوں نے دشمنی کی نہ ہم نے محبت‘

ٹیزر میں دانش تیمور سے سارہ خان ان کے والد اور والدہ کے نام پوچھ رہی ہیں پھر وہ ان کے والدین کا نام انہیں بتاتے ہیں۔

دانش تیمور کو بعد میں داڑھی کے ساتھ اسپتال میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور جلد میگا پروجیکٹ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

دانش تیمور اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کی اسکرین پر پہلی بار دکھائی دیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں