ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

شہباز شریف جب پارلیمنٹ آئیں گے تو ہمارے بوٹ منہ چڑائیں گے، شیر افضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جب پارلیمنٹ آئیں گے تو ہمارے بوٹ منہ چڑائیں گے۔

مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے اس کو مینڈیٹ دیا جس پر نو مئی کا الزام لگایا گیا۔

مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو عوام نے آپ کا مکروہ چہرہ آئینے میں دکھا دیا ہے، فارم 47 کے ذریعے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

- Advertisement -

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا گناہ یہ ہے کہ اس نے حقیقی آزادی اور ایبسلوٹلی ناٹ کہا، جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ: شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں جوتا لہرا دیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر ہونے والے جبر کا پارلیمنٹ میں پوچھیں گے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سب سے مینڈیٹ واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا جبکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا۔

اپنے خطاب میں شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عادل راجہ اور حیدر مہدی پر لعنت بھیجتے ہیں ان دونوں کو ان فالو کیا جائے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے جوتا لہرایا تھا۔ نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے قبل سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب اراکین کی جانب سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے احتجاج کیا گیا تھا۔

جوتا لہرانے پر راجہ پرویز اشرف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بڑی غلط بات ہے کہ معزز ایوان میں اپنے جوتے لہرا رہے ہیں، اسد قیصر اور عمر ایوب صاحب کہاں ہیں؟ آپ تمام ممبران سے درخواست ہے نشستوں پر تشریف رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں