رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نےجاری کیا نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی تھیں جس میں بانی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔
شیرافضل مروت کیخلاف بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایات تھیں۔
شیر افضل مروت کے غیرضروری بیانات کے باعث پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اور بانی نے ہدایت کی تھی کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔