پشاور : سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر الزامات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، سابق صوبائی وزیر نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی توسط سے دعوی دائر کی۔
دعوی میں کہا گیا کہ شیر افضل نے نجی چینل ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے، پنشن فنڈ میں 36 ارب روپے غبن کا الزام لگایا۔
دعوی میں مزید کہا کہ شیر افضل نے تیمور سلیم ا پر حیات آباد میں پانچ کنال گھر لینے کا الزام لگایا، انھوں نے چھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت الزامات لگائے، کردار کشی کی اور استحقاق مجروح کیا۔
شیر افضل کو لیگل نوٹس بھیجا، لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ایا، وہ اپنے بے بنیاد الزامات پر غیر مشروط تحریری معافی مانگے ساتھ ہی کردار کشی اور ہتک کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔