اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

’فواد چوہدری اور شیخ رشید ایک ہی راستے کے مسافر ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید ایک ہی راستے کے مسافر ہیں، فواد چوہدری سے میرا کوئی جھگڑا نہیں وہ حضرت خود میرے خلاف میڈیا پر بیان دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے تو صرف ان کے بھاگنے کے عمل کی عکاسی کی تھی۔

- Advertisement -

گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان واپس جا رہا ہوں، مجھے گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے رابطے میں کہا تھا کہ وہ موجودہ پارٹی قیادت پر تنقید سے گریز کریں۔ پی ٹی آئی قیادت اور سابق وفاقی وزیر میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی نے فواد چوہدری سے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا بانی کو جلد از جلد رہا کروانا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلوانا ہے۔ فواد چوہدری اور پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں نے فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی، سابق وفاقی وزیر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد قیصر رابطے میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں